ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی وزیربرائے بندرگاہ مہا دیوپا نے لیا مینگلور کے پرانے بندرگاہ پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ریاستی وزیربرائے بندرگاہ مہا دیوپا نے لیا مینگلور کے پرانے بندرگاہ پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ

Tue, 07 Mar 2017 18:21:17    S.O. News Service

منگلورو:6/مارچ    (ایس او نیوز)ریاستی کابینہ کے وزیر برائے بندرگاہ اور اندرونی ٹرانسپورٹ ایچ سی مہا دیوپا اپنے کابینہ کے ساتھی وزیر یوٹی قادر کے ساتھ 7مارچ کو شہر کے پرانے بندرگاہ  کا دورہ کرتے ہوئے بندرگاہ پر  ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی ) کے ذریعے  جاری مختلف ترقیاتی  کاموں کاجائزہ لیا ۔

موصوف وزیر دیگر ارکان اسمبلی اور افسران کے ساتھ  بوٹ پر سوار ہوکر ایک گھنٹے تک  گھوم پھر کر کاموں کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  کہاکہ اے ڈی بی کے پہلے مرحلے کے 220کروڑ روپئے کی لاگت سے جاری کیا گیا کام مئی 2018تک مکمل ہوجائے گا، دوسرے مرحلے کاکام 2020تک مکمل ہونا ہے جس کی لاگت قریب 650کروڑ روپئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بندرگاہ پر جاری ترقیاتی  کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، ہم نے متعلقہ محکمہ جات کے افسران کے ساتھ اس سلسلے میں بات چیت بھی کی ہے۔ مرکز میں جب یو پی اے کی حکومت تھی تو سال 2011میں قریب 911کروڑروپیوں کے منصوبے کو دو مرحلوں میں مکمل کرنے کی منظوری دی تھی ، جس میں 15%شراکت ریاست کی ہوگی تو 85%رقم اے ڈی بی بینک کا ہوگا۔ منصوبے کا اہم مقصد یہی ہے کہ ماہی گیروں کو سہولت مہیا کرتے ہوئے انہیں ہرطرح کی راحت پہنچائی جائے اس کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ دینا بھی مقصود ہے۔ اس موقع پر وزیر یوٹی قادر اور رکن اسمبلی جے آر لوبو سمیت دیگر افسران موجود تھے۔


Share: